حکمرانوں نے چند ماہ میں ملک کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا : مسعود محمود  

Oct 27, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما مسعود محمود گردور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے قائدین جھوٹے وعدوں اور بے بنیاد دعوؤں میں ثانی نہیں رکھتے یہ عوام کو مسلسل بیوقوف بنانے کی کوشش کرتے آرہے ہیں اقتدار پر مسلط ٹولہ ملکی سلامتی و ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے اقدامات کرنے کی بجائے اپنی سیاسی بقاء کی جدوجہد کر رہا ہے اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، دھاندلی کے نتیجہ میں بننے والی حکومت سے ہرگز توقع نہیں کی جاسکتی کہ یہ ملک کے مسائل کم کرنے میں کارگر ثابت ہو گی حکمرانوں نے چند ماہ میں ملک کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے سیاسی آزادیاں سلب کر کے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کیلئے ہر اوچھا ہتھکنڈہ استعمال کیا جارہا ہے عوامی حالات میں بہتری کیلئے حکمرانوں کو وی آئی پی کلچر ختم کرنا ہو گا مگر نہ یہ اپنی مراعات میں کمی لائیں گے نہ ہی عوام کی خوشحالی کیلئے کوئی سنجیدہ اقدام اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں