اسسٹنٹ کمشنرز کے عام مارکیٹوں ‘ ہسپتالوں کے دورے 

قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے عام مارکیٹوں اور ہسپتالوں کے دورے‘ 3 پٹرول پمپس سیل‘مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انور نے عام مارکیٹ کا دورہ کر کے پٹرول پمپس کے پیمانوں کی چیکنگ کی تا ہم پیمانے میں ہیرا پھیری پر پٹرول پمپس کو سیل جبکہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کارڈیک سینٹر چونیاں کا دورہ کر کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور دیگر طبی سہولیات کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید نے کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی منی پٹرول پمپ کو سیل کر دیا۔انہوں نے بنیادی ہیلتھ یونٹ چھینہ اوتاڑ کا دورہ کر کے طبی سہولیات کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان سہو نے پیمانوں میں ہیرا پھیری پر پٹرول پمپ سیل کر کے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی نے عام مارکیٹ کا دورہ کر کے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کی نمایاں جگہوں پر موجودگی کو چیک کیا ناجائز منافع خوری پر متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے۔

ای پیپر دی نیشن