پولیس نے دوکمسن بچوں کوچائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا

لاہور(نامہ نگار)بھاٹی گیٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے دوکمسن بچوں کے ساتھ احسن اقدام کرتے ہوئے انہیں حوالات میں ڈالنے کی بجائے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کر دیاہے۔بچے موٹر سائیکل چوری کرتے اور پیٹرول ختم ہونے پر نئی موٹر سائیکل چوری کرلیتے تھے۔ان کم عمر لاوارث بچوں نے مل کر بھاٹی گیٹ سمیت اندرون سٹی کے علاقے سے 5 موٹر سائیکلیں چوری کیں۔

ای پیپر دی نیشن