تھانوں میں8 نئے ایس ایچ اوز تعینات

Oct 27, 2024

لاہور(نامہ نگار)شہر کے 8 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کردئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر اشفاق خان کو ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا،رضا ذاکر کو ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی،محمد رضا کو ایس ایچ او تھانہ برکی،سب انسپکٹر عمران کوایس ایچ او تھانہ شاہدرہ ٹاؤن، سب انسپکٹر دلاور کو ایس ایچ او تھانہ شاد باغ،سب انسپکٹر افتخار عالم کو ایس ایچ او تھانہ رنگ محل، سب انسپکٹر رانا قادر کوایس ایچ او تھانہ قلعہ گجر سنگھ جبکہ عمران مصور کوایس ایچ او تھانہ غالب مارکیٹ تعینات کر دیا ہے۔تمام افسران کو فوری جائے تعیناتی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں