باٹا پور:ملزموں نے کلہاڑی کے وار کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا

Oct 27, 2024

لاہور(نامہ نگار)باٹا پور میں نامعلوم افراد نے سر پر کلہاڑی کے وار کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ باٹا پور میں نامعلوم افراد نے سر پر کلہاڑی کے وار کرکے 35سالہ صابر کو قتل کر دیاہے۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ محمد صابر کینام سیہوئی ہے اور وہ قصور کا رہائشی تھا۔مقتول کے سر میں کلہاڑی سے وار کئے گئے۔جس سے وہ موقع پرہی دم توڑ گیا۔

مزیدخبریں