کامونکی(نمائندہ خصوصی )لڑائی جھگڑے کے واقعات میں چار خواتین سمیت چھ افراد کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا گیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں کوٹلی بارے خاں کے فلک شیر اور آفتاب وغیرہ میں زمین کے ٹھیکہ کا تنازعہ چل رہا تھا اسی بناء آفتاب،اویس،احسان اور پانچ نامعلوم افراد نے موضع نڈھا میں واقع فلک شیر کی ڈیڑھ ایکڑ پر کاشت دھان کی فصل میں ہل چلا کر تبادہ کردی جبکہ منع کرنے پر ملزمان نے فلک شیر اْسکی اہلیہ رضیہ بی بی اور بیٹے علی شیر کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔دوسرے واقعہ میں گھریلو ناچاقی پر کوٹلی آرائیاں کی راشدہ کو اْسکے دیور غلام مرتضیٰ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔جبکہ جبوکی میں معمولی تنازعہ پر گھر داماد عامر خلیل نے اپنی بیوی صوبیہ،ساس اور سْسر کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔واہنڈو پولیس نے مقدمات در ج کرلیے ۔