نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔صارفین مہنگے داموں ایل پی جی سلنڈر خرید کر استعمال کرنے پر مجبورہیں۔ لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تنخواہ دار طبقہ اور مزدور طبقہ کو مشکلات کا سامناہے صبح کے وقت گیس ناپید ہوتی ہے اور اگردستیاب ہوتو انتہائی کم پریشر کی وجہ سے کھانا بنانا ناممکن ہوتا ہے جبکہ غریب طبقہ مہنگی ایل پی جی گیس سلنڈر خریدنے کی بھی سکت نہیں رکھتاسکتاعوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے۔