پی ٹی آئی کے ضلعی دفتر پر قبضہ ن لیگ کی احمقانہ حرکت ہے:ضمیر الحسن بھٹی 

Oct 27, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ضمیر الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کی حافظ آباد آمد پر اسے خوش کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے ضلعی دفتر پر انتظامیہ کی جانب سے قبضہ ن لیگ کی احمقانہ حرکت ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف سے وابستہ رہنماوں کی املاک اور دفاتر پر قبضہ کرنا پنجاب کی وزیراعلی کا پرانا مشغلہ ہے اس سے تحریک انصاف کے کاز کو نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ عوامی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ ہم پی ڈی ایم حکومت کے ظلم اور جبر کو پہلے دن سے سہتے آ رہے ہیں اور عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

مزیدخبریں