ایف سی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے:مولانا اکبر نقشبندی  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا  اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر سرفراز تارڑ اور صاحبزادہ نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں ایف سی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے۔دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دہشت گردوں،سہولت کاروں اور سرپرستوں کو نکیل ڈالنا ہوگی۔قیام امن کیلئے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل آج ملک بھر میں کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منائے گی۔نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔اقوام متحدہ کے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن