گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چوہدری کاشف اسماعیل گجر کی زیرصدارت جی ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 114واں اجلاس جی ڈبلیو ایم سی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔جس میں 10نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا، 5ایجنڈا کی منظوری دے دی گئی اجلاس میںچیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد عباس جوتہ، بورڈ ممبر عمران تارڑ،سمیت دیگر نے شرکت کی۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 111 ویں، 112ویں اور 113ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری، مالی سال 2023-24 کی مالیاتی رپورٹس کا جائزہ اورسفارشات کی منظوری،GWMCکے آڈیٹرز کی دوبارہ تقرری، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیرنگرانی آئوٹ سورس سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم کے قیام کے لیے بجٹ مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔