گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ضلع گوجرانوالہ میں 5روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے فیتہ کاٹ کر اور 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلا کرکیا۔ 10لاکھ 03ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے10لاکھ 03ہزارسے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کے لیے 4059موبائل ٹیمیں، 161فکسڈ اور 73 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، قومی انسداد پولیو مہم 28اکتوبر سے یکم ستمبر تک جاری رہے گی۔