اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل سے نکال کر پختونحوا لانے کے لیے پورا زور لگائوں گا۔ صحافی کی جانب سے علی امین گنڈا پور سے سوال پوچھا گیا کہ بشریٰ بی بی آپ کے پاس پہنچ گئی ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بشریٰ بی بی جہاں بھی ہوتیں ، سکیورٹی ہم نے دینی تھی۔ اگر ہمارے پاس آئی ہیں تو اچھی بات ہے۔ بشریٰ بی بی کے پارٹی اجلاسوں کی صدارت کے حوالے سے صحافی کے سوال پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نہیں کی۔ بشریٰ بی بی س ے مشورے ضرور ہوئے ہیں اور وہ ہوتے رہتے ہیں۔ صحافی نے پوچھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آپ کب اپنے صوبے میں لے کر جائیں گے، جس پر وزیر اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں پورا زور لگائوں گا کہ عمران خان کو بھی جیل سے نکال کر خیبر پختونخواہ لے کر جائوں۔