لندن (این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا معاملہ کسی ڈیل یا ڈھیل کی طرف جاتا نظرنہیں آتا۔لندن میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو سوچنا چاہیے کہ پاکستان پہلے ہے یا کوئی اور چیز، جن چیزوں کا تعلق ریاست سے ہو ان پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہر ادارے میں اصلاحات کی ضرورت رہتی ہے، 26 ویں ترمیم معمول کی ترمیم تھی، اب 27 ویں ترمیم بھی آئے گی، نئی ترمیم سے عدالتوں میں اصلاحات ہوں گی جس سے لوگ استفادہ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ لندن آنے کا مقصد گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کی کلاسیں لینے والوں کیلئے بلا معاوضہ دیے جانے والے 15 سو لیپ ٹاپ لینا تھا۔
بانی پی ٹی آئی کا معاملہ کسی ڈیل یا ڈھیل کی طرف جاتا نظر نہیں آتا‘ گورنر سندھ
Oct 27, 2024