بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے سفیر:گورنر،نیویارک چیمبروفدکی ملاقات 

Oct 27, 2024

لاہور( نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں نیویارک چیمبر آف سمال کارپوریشن کے وفد نے بانی سید علمدار حسین شاہ کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق ممبرصوبائی اسمبلی و انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معاشی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی دیار غیر میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ وفد نے گورنر پنجاب کو ائیرپورٹس پر موبائل فونز کی جبری ٹیکس ادائیگی اور عدم ادائیگی پر موبائل فونزکی ضبطی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے وفد کو متعلقہ محکمے سے مسئلہ کے حل کے لیے فوری رابطہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے گورنر پنجاب کو نیویارک چیمبر آف سمال کارپوریشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی۔ وفد میں ڈاکٹر رافع گیلانی، ڈاکٹر حماد احمد خان، مسٹر عمر شہزاد، شہلا حماد، صفدر علی اور محمد وقاص شامل تھے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے آخری ٹیسٹ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ 

مزیدخبریں