فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں چار افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا۔سی پی او کامران عادل نے ایس پی مدینہ ڈویژن کو ملزموں کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے‘ ایس پی مدینہ ڈویژن کی ہدایت پر پولیس نے ملزموں کیخلاف تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا‘ ایس پی مدینہ ڈویژن کی سربراہی میں ایس ایچ او منصور آباد سمیت پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے۔ دو نامزد ملزم ذوالفقار اور افتخار کو گرفتار کر لیا۔