نیب لاہور نے ڈیڑھ سال کے دوران 31ہزار متاثرین کو  23ارب کی ریکارڈریکوری کروائی ‘ڈی جی 

Oct 27, 2024

لاہور( این این آئی)ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال کے دوران 31ہزار متاثرین کو 23ارب کی ریکارڈریکوری کروائی ہے ،نیب کی اولین ترجیح متاثرین کے نقصانات کا فوری ازالہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہانہ کھلی کچہری میں آنے والے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈی جی نیب لاہور کی ماہانہ کھلی کچہری میںمختلف ہائوسنگ سوسائٹیوں سمیت مختلف کاروبار وںمیں سرمایہ کاری کرنے والے 250سے زائد متاثرین نے شرکت کی ۔ڈی جی نیب امجد مجید اولکھ نے بتایا کہ فاریو رئیل ٹریڈرزبارے 583ملین مالیت کے 800کلیم موصول ہوئے ہیں،ملزمان کے نام پی سی ایل لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں، دیگر اداروں سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،مرکزی ملزمان کے خلاف جاری انکوائری پر برق رفتاری سے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرائم زون انتظامیہ کے اہم ملزمان گرفتار کئے جاچکے  ہیں،مفرور مرکزی ملزم عمران علی کی بیرون ملک سے واپسی کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا،تمام مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل، ٹاسک تفویض کئے جاچکے ہیں۔ کھلی کچہری میں  اسٹیٹ لائف کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے الحاق کیلئے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ڈی جی نیب نے متاثرین کو20سال سے توجہ طلب مسئلہ پر دوسری بڑی پیشرفت کی نوید سناتے ہوئے بتایا کہ اسٹیٹ لائف کوآپریٹو سوسائٹی کے6750 متاثرین کو ڈویلپ پلاٹوں کا ایک ماہ کے اندر پوزیشن دلوایا جائے گا جن کی مالیت 50تا 60ارب بنتی ہے۔نیب لاہور کی جانب سے 10سال قبل بھی رجسٹرار کوآپریٹو و انتظامیہ سے 650متاثرین کو کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ دلوائے گئے۔

مزیدخبریں