گوجرانوالہ:جائیدادتنازعہ پرچھوٹابھائی اوربھتیجا پنچایت میںقتل کردیا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جائیداد کے تنازعہ پر بڑے بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ پنچائیت میں فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران شاہین آبادصادق بٹ کا اپنے بڑے بھائی رشید کے ساتھ جائیداد کا تنازع تھا، حل کرنے کیلئے شاہین آباد بازار میں پنچائیت لگی ہوئی تھی کہ اس دوران دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا جس پر ملزم رشید نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی صادق اور بھتیجے شفیق کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فائرنگ سے ہر طرف بھگدڑ مچ گئی اور خوف وہراس پھیل گیا۔ دھلے پولیس نے مقتولین کی نعشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن