فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ تاجروں کو اپنے کاروبار کے ذریعے اسلام کے فروغ کیلئے دانستہ اور شعوری کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا اور نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ سے خصوصی ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ یہاں گزارے ہوئے۔ دن ان کی زندگی کا لازوال سرمایہ ہیں اور اس سے اُن کو مزید زور و شور سے تبلیغ کے کام کو آگے بڑھانے کا حوصلہ ملا۔ اس سے قبل سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اس شہر کی تاجر برادری کا واحد منتخب ادارہ ہے جبکہ اِس کے دس ہزار ممبران کار خیر کے ساتھ ساتھ دعوت اور تبلیغ کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کی 8 ارب کی آبادی میں 2 ارب مسلمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ادیان کے اسلام دشمن منفی پراپیگنڈے کے باوجود اسلام دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور توقع ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور دیگر داعیان اسلام کی کاوشوں سے مسلمانوں کی آبادی بہت جلد 3 ارب تک پہنچ جائے گی اور یہ دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہو گا۔ سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو فیصل آباد کے تاریخی گھنٹہ گھر کا ماڈل بھی پیش کیا۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرذاکرنائیک نے کہاہے کہ پاکستان میں9فیصدلوگوںنے مجھ پرتنقید کی۔اگرکوئی مجھ سے اختلاف رکھتاہے تومجھے کوئی مسئلہ نہیں۔
پاکستان میں9فیصدلوگوں نے تنقیدکی،کوئی مسئلہ نہیں:ذاکرنائیک
Oct 27, 2024