یورپی یونین کے رکن ملکوں میں پولیو دوبارہ پھیلنے کاخدشہ:عالمی اداہ صحت

لاہور  (نوائے وقت رپورٹ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ یورپی یونین کے رکن ملکوں میں پولیو وائرس دوبارہ سراٹھاسکتاہے اوریورپی یونین کاپولیو فری سٹیٹس ختم ہوسکتاہے۔عالمی ادارہ صحت نے عالمی یوم تحفظ پولیو پررپورٹ میںیورپی یونین کے رکن ممالک میں پولیو کی تشخیص اوراس سے بچاؤ کے انتظامات پراظہارتشویش کیا۔2023ء کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک میں کہیں بھی پولیو وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ تاہم خطے میںمذکورہ وائرس سے تحفظ کے اقدامات سست روی کا شکار ہیں۔ یورپی یونین کے 6رکن ممالک میں پولیو دوبارہ پھیلنے کے امکانات ہیں، مذکورہ ممالک خطرے سے دوچار ہیں۔ آسٹریلیا، بیلجیم اور رومانیہ سمیت یورپی یونین کے 6ممالک میں پولیو کے دوبارہ پھیلنے کا سخت خدشہ ہے۔ اس لیے وہاں تحفظ کے اقدامات سخت کیے جائیں۔ علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت نے فلسطین، اسرائیل اور دیگر جنگ زدہ ممالک میں بھی پولیو کے مزید پھیلنے کا امکان ظاہرکیا۔

ای پیپر دی نیشن