لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری کا بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر مینگل اور انکے ساتھیوں کے خلاف قائم مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ26 ویں ترمیم کے موقع پر حکومتی اداروں نے بی این پی سینیٹرز کو اغواء کیا اپنی تحویل میں لیکر زبردستی انکو ووٹ کرایا گیا اور سیاسی کارکنوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ رکھنا انتہائی شرمناک بات ہے اور میں نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی اس رویے کی شکایت کی۔