سید موسیٰ رضا کابی ایچ یو شاہ پور ہسپتال میں انتظامی امور و دیگر سہولیات کا جائزہ 

لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بی ایچ یو شاہ پور ہسپتال میں انتظامی امور و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ سی او ہیلتھ نے مختلف شعبہ جات کے بارے میں ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے فلاحی مرکز صحت کی تعمیر و مرمت کیلئے اقدامات کی ہدایت کی اور مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا. ڈی سی لاہور نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے سٹور روم میں ادویات کے معیار کی چیکنگ کی اور ادویات کی معیاد کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے اندراج رجسٹر کی چیکنگ کی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے موقع پر سی او ہیلتھ کو مریض اور لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی اور سی او ہیلتھ سے مریضوں اور لواحقین سے سہولیات ‘ مفت علاج سے متعلق سوال پوچھے ‘ مریض اور لواحقین مفت علاج ‘ بہترین سہولیات کی فراہمی سے مطمئن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن