جشن پارلیمانی بالادستی کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا:اسلم گل  

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیراہتمام جشنِ پارلیمانی بالادستی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں  پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے ذیلی ونگز، پیپلز پارٹی لاہور کے ضلعی اور زونل عہدیداران نے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی جسکی صدارت ممبر سینٹرل ایگزیکٹو پی پی چودھری اسلم گل نے کی۔ اجلاس میں عثمان ملک، ڈاکٹر خیام، عامر نصیر بٹ، صداقت شیروانی، چوہدری ریاض، رانا اشعر نثار،راؤ خالد،منیر ڈگرا، انجم بٹ، عمران کھوکھر، عدنان کھوکھر شریک تھے۔ چودھری اسلم گل نے کہا جشن پارلیمانی بالادستی کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور پارٹی کے پیغام کو عوام تک پہنچایا جائے گا۔ عوام الناس میں پارٹی کی جمہوری جدوجہد اور پارلیمانی نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔ پیپلز لائرز فورم لاہور کے رہنما علی عمران نقوی نے کہا 26ویں آئینی ترمیم کا اصل فائدہ عوام الناس کو ہو گا۔ پیپلز لیبر فورم کے رہنما اطہر شاہ نے کہا جشن کے موقع پر مہنگائی اور نجکاری کیخلاف بھی آواز اٹھائی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن