لاہور( نیوز رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سبزہ زار، گلبرگ، اسلامیہ گراؤنڈ اور تاجپورہ سپورٹس کمپلیکس بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں طاہر فاروق نے سپورٹس کمپلیکسز کے انتظامی و آپریشنل امور بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سپورٹس کمپلیکسز کی ممبر شپ آسان بنائی جائے۔سپورٹس کمپلیکسز کی ممبرشپ میں فیملی ممبر شپ کے علاؤہ انفرادی ممبرشپ کا بھی آغاز کیا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ خواتین اور طلباء و طالبات کے لیے خصوصی ممبرشپ بھی متعارف کرائی جائے۔
شہریوں کیلئے سپورٹس کمپلیکسز کی ممبر شپ آسان بنائی جائے:طاہر فاروق
Oct 27, 2024