لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر نے جمعیت کے سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تا کہ اس میں اسلامی شریعت کی پاسداری ہو۔پاکستان جمہوری لحاظ سے کمزور ہے جسکی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔وطن عزیز میں اسلامی بنکنگ نظام کوبھی سود سے پاک کرنا ہوگا۔ہمارے اسلامی بنکنگ میں بھی سودی لین دین جاری ہے اس نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ملک میں آئین، جمہوریت، قانون کی بالا دستی کیلئے سیاستدان عملی جستجو کریں۔