لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) دربار حضرت پیر وارث شاہ کی ایڈ منسٹریشن اوقاف ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے پر اصولی اتفاق ہوا ہے، پیر وارث شاہ ایک صوفی سینٹ ہیں، آپ کے مزار کی نگرانی اور افکار کی ترویج کے صحیح فریضے کے لیے اوقاف ڈیپارٹمنٹ ہی سب سے موزوں ہے۔ سیکرٹری فنانس‘ سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری ٹورزم کا متفقہ اعلامیہ۔سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ حضرت پیر وارث شاہ کے مزار کو 1960ء میں اوقاف نے اپنی تحویل میں لیا تھا‘ بعد میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کنٹرول میں چلا گیا، جہاں پیر وارث شاہ میموریل سوسائٹی کو اس کی سپر ویژن پر مامور کردیا گیا، وقت گزرنے کے ساتھ یہ دیکھنے میں آیا کہ دربار کمپلیکس کی دیکھ بھال اور دیگر امور کی بجا آوری ویسے نہیں ہورہی، جیسے ہونی چاہیے تھی۔