ٹی این اے ٹیسٹ کا بائیکاٹ، اساتذہ نے اتحاد و یکجہتی کی نئی مثال قائم کر دی: بشیر وڑائچ  

Oct 27, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر) گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کے رہنماؤں بشیر وڑائچ ، رانا انوار الحق ، رانا لیاقت ، کاشف شہزاد چوہدری ، محمد صفدر ، ملک امجد ، سعود جان ، راجہ کامران عزیز ، رانا احمد حسین ، ملک ذوالقرنین ، فیاض گیلانی ، ندیم پھل و دیگر نے کہا اساتذہ نے جس اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ٹی این ٹیسٹ کا بائیکاٹ پورے پنجاب میں کیا۔ اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ ہم حکومت وقت سے کوئی اضافی مراعات نہیں مانگ رہے بلکہ پہلے سے حاصل لیو انکیشمنٹ کی بحالی ، 14 ہزار ایس ایس ایز وایای اوز کی غیر مشروط مستقلی اور سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کا خاتمہ جس کا وعدہ مریم نواز نے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے پہلے کیا تھا اور یہی مطالبہ ہم وزیر تعلیم سے بھی مسلسل کرتے آ رہے ہیں لیکن نہ تو وزیر اعلیٰ اور نہ ہی وزیر تعلیم ہمارے ان جائز مطالبات کو پورا کرنے کو تیار نظر آتے ہیں جبکہ ایسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن سے اساتذہ میں دن بدن بے چینی و اضطراب بڑھ رہا ہے۔ اساتذہ ٹی این اے ٹیسٹ ، تعلیمی و ڈینگی کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے جب تک تعلیمی اداروں کی آؤٹ سورسنگ کا خاتمہ ، لیو انکیشمنٹ کی بحالی ، ایس ایس ایز کی مستقلی ودیگر مطالبات ومسائل حل نہیں ہو جاتے۔ وسط نومبر میں سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے پر امن احتجاج اور دھرنا دیا جائے گا۔

مزیدخبریں