جو نڈھال ہیں ،کیاریاست انہیں سنبھال نہیں سکتی:ناصراقبال خان

لاہور( نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمدناصراقبال خان نے کہا عزت کیلئے انسان کے پاس منصب نہیں اس کا منصف ہونا اہم ہے۔ اقتدار، اختیار، عہد اور عہدہ انسان کے پاس امانت ہے جوان میں خیانت کرے گا۔تاریخ اسے ہرگز معاف نہیں کرے گی۔ بدقسمتی سے وسائل مٹھی بھراشرافیہ تک محدود ہوتے جارہے ہیں۔ سرمایہ داروں کی تجوریوں میں زر اور اناج بھرا ہوا ہے جبکہ عوام کے پیٹ خالی ہیں۔ جو نڈھال ہیں کیا ریاست انہیں سنبھال نہیں سکتی۔ ریاست شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے ورنہ ان کاپیمانہ صبر چھلک پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن