لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر آج سہ پہر 2 بجے پریس کلب شملہ پہاڑی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ آپ سب کو دعوت دی جاتی ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے اس مظاہرے میں بھرپور شرکت فرمائیں۔ احتجاجی مظاہرے میں شہزاد احمد راجہ صدر ، مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر لاہور ڈویژن بلال احمد بٹ جنرل سیکرٹری ، مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر لاہور ڈویژن سمیت دیگر شرکت کریں گے۔