کشمیر آزاد کئے بغیر بھارت کیساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے جاسکتے:لیاقت بلوچ

Oct 27, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )نائب امیر جماعتِ اسلامی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کیساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے جاسکتے۔ جب تک مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت 5 اگست 2019ء سے پہلے والی پوزیشن پر بحال نہیں ہوتی‘ اس وقت تک بھارت کیساتھ تجارت‘ تعلقات کی بحالی کی باتیں بانیانِ پاکستان کے دیرینہ اْصولی مؤقف سے روگردانی اور کشمیری شہداء کے خون سے غداری ہوگی۔ بانی پاکستان قائد اعظم علیہ الرحمہ کا یہ قول کہ ''کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے'' ہماری کشمیر پالیسی کا محور ہونا چاہیے۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر (باغ) میں عظیم الشان سیرت کانفرنس دیگر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں