26ویں آئینی ترمیم پر  تقریب ،بلاول بھٹو زرداری کو زبردست خراج تحسین 

لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 73 کے ٹکٹ ہولڈر رانا محمود اشرف کی طرف سے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ چیف کوآرڈینیٹر پی پی پی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین نے مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چودھری سجاد نذیر، رانا فاروق اشرف، جمیل نورانی محمد اشرف خان سمیت دیگر پارٹی عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نے 26ویں ترمیم کی منظوری پر پارٹی قیادت، خصوصاً چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ عبدالقادر شاہین نے کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری جدوجہد اور عوامی حقوق کا تحفظ کیا ہے۔ ترمیم ملکی سیاست میں مثبت تبدیلی لائیگی اور پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کو تقویت دے گی۔رانا محمود اشرف نے کہا 26ویں آئینی ترمیم پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس ترمیم سے ملک میں جمہوری اقدار مزید مستحکم ہوں گی۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی کے عوام دوست مشن کو جاری رکھیں گے۔ ترمیم صوبائی خودمختاری کو فروغ دینے کے ساتھ عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔چودھری سجاد نذیر نے کہا 26ویں آئینی ترمیم پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن