لاہور (کامرس رپورٹر) معروف بزنس وومن عائشہ شعیب نے بین الاقوامی شہرت یافتہ برج ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ ہیئر انرجی کی سی ای او عائشہ شعیب نے دبئی کا مشہور برج ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ جو عموماً ’’بزنس کے آسکرز‘‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ عائشہ کی عالمی خوبصورتی اور ویلنز انڈسٹری میں شاندار خدمات کا اعتراف پر دیا گیا ہے جو ان کے کاروباری ہنر اور ہیئر انرجی کے نامیاتی ہیئر اور سکن کیئر برانڈ کی بین الاقوامی کامیابی کی تصدیق کرتا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ شعیب کا کہنا تھا کہ یہ برج ایوارڈ میری محنت، لگن، اور قدرتی، گھریلو علاجوں کی طاقت میں یقین کا ثبوت ہے جو عالمی سطح پر زندگیوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ میں اس شناخت پر فخر محسوس کرتی ہوں اور اس باوقار پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی پر خوش ہوں۔ ’’ ہیئر انرجی تیزی سے نامیاتی اور پائیدار خوبصورتی کی علامت بن چکا ہے۔ جدید تحقیق کو روایتی، آزمودہ علاجوں کے ساتھ ملا کر ایک ایسا پروڈکٹ لائن تیار کیا ہے جو صاف، قدرتی خوبصورتی کے حلوں کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب کو پورا کرتا ہے۔ ان کی کاروباری کامیابی اور نامیاتی ویلنز کیلئے وابستگی نے انہیں پاکستان کی ٹاپ 5 وندر وومن میں شامل کر لیا ہے۔