لاہور(نیوز رپورٹر) اقوام متحدہ انسراگ ایشیا پیسفک زلزلہ رسپانس ایکسرسائز (APERE-2024) کامیابی کے ساتھ لاہور، پاکستان میں اختتام پذیر ہوئی۔ اقوامِ متحدہ انسراگ ایشیا پیسفک ارتھ کوئیک ایکسرسائز کا مقصد ایمرجنسی سروسز، بین الااقوامی ایجنسیز کی صلاحیتوں کی بہتری، تربیت کے ذریعے علاقائی سطح پر تیاری اور کوارڈینیشن کو مزید بہتر کرنا ہے۔ ایشیا پیسفک ارتھ کوئیک ایکسرسائز-2024 میں 23 ممالک، 30 ہیومن پارٹنرز تنظیموں کے کل 274 بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی۔ حکومت پنجاب، پاکستان کی جانب سے، صوبائی وزیر برائے ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے ایکسرسائز میں شریک معزز مندوبین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں ایشیاء پیسفک ارتھ کوئیک ایکسرسائز 2024اعزاز کی بات ہے۔پاکستان ریسکیو ٹیم اقوام متحدہ کے بین الاقوامی سرچ اینڈ ریسکیو ایڈوائزری گروپ (UN-INSARAG) سے سرٹیفائڈ ہے۔ انہوں نے عالمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا امداد باہمی سے نہ صرف ہم نے اپنی ریسکیو کی صلاحیتوں کو بڑھایا ہے بلکہ اس سے بین الاقوامی تعاون بھی مزید بہتر ہوا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم نے ایک دوسرے کے تجربات سے ریسکیو کے متعلق بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر رضوان نصیر اور ان کی ٹیم کو اس اہم ایونٹ کے انتظامات کرنے پر مبارکباد دی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے ایمرجنسی سروسز ضیا اللہ شاہ نے UN-INSARAG ارتھ کوئیک ایکسرسائز کے دوران دکھائے گئے پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی تعریف کی۔ ارتھ کوئیک ایکسرسائز پہ شرکاء کو سرٹیفیک اور انٹر نیشنل وفود میں یادگاری شیلڈز دی گئیں۔