حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں پر بتدریج پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

Oct 27, 2024

کراچی (سٹاف رپورٹر) استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر آگئی، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں پر بتدریج پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، استعمال شدہ امپورٹٹد گاڑیوں سے مقامی انڈسٹری کونقصان پہنچا۔ وفاقی وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنیکی پالیسی کا غلط استعمال کیا گیا، پرانی گاڑیوں کی درآمد سے کروڑوں ڈالرز کا زرمبادلہ ضائع ہوتا ہے۔ انھوں نے شکوہ کیا کہ مقامی گاڑیاں تیارکرنے والوں نے حکومت سے کئے گئے معاہدے پورے نہیں کیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نومبر میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی آجائیگی، الیکٹرک گاڑیاں نا صرف پاکستان میں تیار کی جائیں بلکہ برآمد بھی کی جائیں۔راناتنویر نے کہاکہ  آج اس نمائش پر آکر بہت خوشی ہو رہی ہے، وینڈرز کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھ رہا ہوں جو لوکل کے ساتھ ایکسپورٹ بھی کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں