پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت2مقدمات سے بری

Oct 27, 2024

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آبادنے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنماء اوررکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو2مقدمات سے بری کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس میں پی ٹی آئی رہنماؤںکے خلاف دفعہ144کی خلاف ورزی کے کیسز کی سماعت ہوئی۔کیسزکی کی سماعت محمدعباس شاہ سینئرسول جج نے کی۔ دونوں مقدمات میں نامزددیگرملزم عدالت پیش نہیںہوئے تاہم شیرافضل پیش ہوئے۔عدالت نے شیرافضل مروت کودونوں مقدمات سے بری کردیاجبکہ باقی ملزموں کی حدتک کیسزکی سماعت 11نومبرتک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزموں کیخلاف تھانہ کوہسارمیں مقدمات درج ہیں۔

مزیدخبریں