پشاور(این این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کان میں انفیکشن ہوگیا۔بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے ان کے کان میں انفیکشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج بشریٰ بی بی کے مزید ٹیسٹ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ رہائی کے بعدبشریٰ بی بی کی کسی سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔دوسری جانب اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کو حبس بیجا میں رکھا گیا تھالیکن اب وہ محفوظ مقام پر ہیں، توشہ خانہ کی گاڑیوں کے معاملے پر آصف زرداری اور نواز شریف پر کیس ہے،انہیں جیل میں ہونا چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کان میں انفیکشن
Oct 27, 2024