انسداد دہشت گردی عدالت سے عمر سرفراز، اعجاز چودھری، محمود الرشید کی ضمانتیں خارج

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 6 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمودالرشید کی ضمانتیں خارج کر دیں۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 3 مقدمات میں ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔ ملزموں نے ضمانت پر رہائی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔ یاد رہے کہ 23 ستمبر کو سابق گورنرپنجاب و رہنما پی ٹی آئی عمر سرفراز چیمہ نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں دائر کی تھی۔ درخواست گزار کی طرف سے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہ ہونے اور سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیے جانے کا مؤقف اپنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن