اسلحہ و شراب برآمدگی کیس ‘گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ‘  حاضری استثنی کی درخواست مسترد 

Oct 27, 2024

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سینئیر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت نے تھانہ بہارہ کہو میں درج اسلحہ و شراب برآمدگی کے مقدمہ میں وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کر دی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے اور پولیس کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ بھی عدالت پیش نہ کی جاسکی،عدالت نے استفسار کیا علی امین گنڈا پور کا ضمانتی پیش کریں وہ کدھر ہے ۔نعدازاں سماعت کے دوران عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے،عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کا حکم دیدیا اور کہاکہ آئندہ سماعت تک وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کرائی گئی تو ایس ایس پی آپریشنز ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں