تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران کے سیستان بلوچستان صوبے کے شہر تفتان میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جھڑپ میں دس ایرانی بارڈر گارڈز جاں بحق ہو گئے۔ گوہر کوہ میں گشت پر مامور پولیس اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی۔ ایرانی وزیر داخلہ نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔