سری نگر+ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ سٹاف رپورٹر) مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری اور پاکستانی آج یوم سیاہ منائیں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق27 اکتوبر 1947ء جموں و کشمیر پر بھارت کی فوج کشی کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اس روز بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف اپنی فوجیں کشمیر میں اتار کر غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا۔ کشمیری اس روز بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ وہ کبھی بھی اپنے مادر وطن پر غاصبانہ قبضے کو قبول نہیں کریں گے۔ یہ دن اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی یاد دہانی کراتا ہے۔ کشمیری عوام کی امنگوں کے برعکس مہاراجہ ہری سنگھ نے عوامی مطالبات نظر انداز کیے۔ اکتوبر 1947ء کو ہندوستان نے سری نگر میں اپنی فوج اتاری، اس دن کو کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ نے 1948ء میں جنگ بندی اور رائے شماری کی قراردادیں منظور کیں۔ لیکن بھارت نے آج تک رائے شماری نہیں کروائی۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کیا اور کشمریوں کے حق خودارادیت کو چھین لیا۔ آرٹیکلز کشمیر کو اگست 2019ء کو بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے خصوصی حیثیت دیتے تھے تین سال گزرنے کے بعد بھی بھارت نتائج سنبھالنے میں ناکام رہا۔ دیکھتے ہوئے بھارتی فوج نے کشمیریوں پر مظالم مزید تیز کر دیئے ہیں۔ بھارت نے کشمیر میں تقریباً ایک ملین فوجی تعینات کیے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا واحد قابل قبول حل اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری ہے لیکن ہندو کشمیر کی قانونی حیثیت کو ختم کے درپے ہیں۔ کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت کانفرنس تنازع کشمیر کے پرامن حل پر یقین رکھتی ہے۔ خطے میں دیرپا امن و ترقی کیلئے کشمیر کے دیرینہ تنازع کا حل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی نظر بند کشمیری رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔ جابرانہ قوانین میں ترمیم یا ان کی منسوخی کی ضرورت ہے۔ ادھر پاکستان نے بھی 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔27 اکتوبر کو کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے سرکاری سطح پر ایکسپریس چوک سے ریڈیو پاکستان تک ریلی بھی نکالی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کیا جائے۔ صدر آصف علی زرداری نے آج اتوار کو کشمیر یوم سیاہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لئے اپنی غیر متزلزل اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیاں دنیا اب اپنی ذمہ داری کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتی۔ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت پانی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر (IIoJK) کے لوگوں نے گزشتہ 77 سالوں میں ان گنت مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ تاہم آج کے دن میں کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی مسلسل جدوجہد میں دی گئی قربانیوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بلاشبہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 77 سال قبل آج کے دن بھارت نے سری نگر پر اپنی افواج اتاریں اور جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا۔کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی مسلسل جدوجہد میں دی گئی قربانیوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بلاشبہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے تب سے کشمیری عوام کی خودارادیت کی جائز خواہش کو دبایا ہوا ہے۔ تاہم ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کو حاصل کرنے کا ان کا عزم اب بھی اتنا ہی پختہ ہے جتنا کہ 1947ء میں تھا۔ بلاشبہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ تاہم یہ جابرانہ اقدامات کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی تڑپ کو کم نہیں کر سکتے۔ بھارت کو یہ جان لینا چاہئے کہ وہ اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا۔ پاکستان ان کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔چیئرمین پی پی پی نے اپنے پیغام میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور بنیادی حقوق و آزادی کا مطالبہ کرنے والے کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ ایک انسانی حق ہے جسے کسی بھی ظلم و جبر سے چھینا نہیں جا سکتا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے کشمیر کاز کے لیے بھرپور عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے بانی، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، کا کشمیر کے لیے بے مثال وژن آج بھی مشعل راہ ہے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی عالمی سطح پر کشمیر کے لیے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضہ، 77 سال مکمل، کشمیری، پاکستانی آج یوم سیاہ منائینگے
Oct 27, 2024