آئندہ ہفتے ججز بڑھانے کا حکومتی بل ضرور آئے گا: بیرسٹر عقیل

Oct 27, 2024

اسلام آباد (نیٹ نیوز) رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے اگلے ہفتے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق حکومتی بل ضرور آئے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری جسٹس منصور اور جسٹس منیب کو کمیٹی سے نکالنے کی کوئی خواہش نہیں تھی، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق آرڈر ہمارے آرڈنینس کو سپورٹ کرتا ہے۔انہوں نے کہا  ہم نے خود کونسا ہینڈ پک کرکے ججز لگانے ہیں ؟ ایڈہاک تعیناتیوں سے سپریم کورٹ  کے ججز کی تعدا د بڑھے گی۔

مزیدخبریں