اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے  ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے 4 سے 25 اکتوبر تک تمام قیدیوں، حوالاتیوں کے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی لگادی تھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی اب معمول کی ملاقاتیں ہو سکیں گی.

ای پیپر دی نیشن