ڈاکٹر عبدالرحمن خاور انتقال گئے

Oct 27, 2024

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان ضلع راولپنڈی کے معروف خاندان کے چشم و چراغ ڈاکٹر عبدالرحن خاور جہلم میں انتقال گئے۔ آپ عرصہ دراز سے طب کے شعبے کے ساتھ منسلک تھے اور جہلم میں اپنا میڈیکل سنڑ چلا رہے تھے جہاں غربا مساکین کا مفت علاج کیا جاتا۔ ڈاکٹر اے آر خاور انسانیت کے دوست اور انتہائی ملنسار شخصیت تھے۔ پاکستان کے سیاسی سماجی حلقوں میں بے حد معروف تھے اورسماجی تقریبات میں شرکا کو موٹیویٹ کرتے۔ اے آر خاور نادرا کے آفیسر و سنٹر انچارج فہد ملک کے والد اور معروف ممتاز صحافی یورپ یوکے وقار ملک‘ گورنمنٹ آفیسر ملک فخر اور جرمنی میں مقیم انجیئر محمد ندیم گڈو کے بڑے بھائی تھے۔ اے آر خاور کی وفات پر سرکاری سیاسی سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا اور لواحیقین کے لیے صبر وتحمل کی دعا کی ہے 

مزیدخبریں