مری (نامہ نگار خصوصی) ضلع مری میں ایک بڑے ہسپتال کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جہاں ہر طرح کی سہولتیں میسر ہوں تاکہ تحصیل ہیڈ کوٹر ہسپتال مری کی طرح وہاں سے معمولی نوعیت کے مریضوں کو راولپنڈی ور دوسے مقامت پر بھیجے جانے کی بجائے اس اہم ترین اور مرکزی علاقہ میں قائم ایک مثالی ہسپتال میں نہ صرف ضلع مری بلکہ ملحقہ کے پی کے کی گلیات ،لورہ ،اور ہنگامی صورت میں ملحقہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے آنے والے مریضوں سمیت ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو بروقت اور بھرپور طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار ملکہ کوہسار مری کے ضلع بننے کیلئے جو جہد کرنے اور اس جنت نظیر خطہ سے جنون کی حد تک پیا کرنے والی تنظیم ’’ کوہسار ہسپتال تحریک ‘‘ کے اراکین نے نوائے وقت کیلئے خصوصی طور پر کریکارڈ کروائے جانے والے تاثرات میں کیا ۔ تحریک کے ان کارکنوں کا کہنا تھا کہ یہاں سے مریض کو لے کے اسلام آبادیا راولپنڈی وغیرہ جانا انتہائی مشکل اور تکلیف دہ ہے ایسے میں اگر مری کو ضلع بنا دیا گیا ہے تو پھر یہاں جدید ترین سہولتوں سے مزین ڈسٹرک ہسپتا ل بھی یہاں کی اہم ترین ضرورت ہے ۔