ملک میں جمہوریت نام کی کوئی شے موجود نہیں،شاہد خاقان عباسی

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ملک میں جمہوریت نام کی کوئی شے موجود نہیں  مولانا فضل الرحمان نے حکومتی مسودہ مسترد کرکے ملک کو بڑی تباہی سے بچا لیا،کے پی کے کے لوگ صوبائی حکومت سے مطمئن نہیں وہ متبادل کی تلاش میں ہیں۔پی ٹی ائی وہاں کارکردگی دکھانے اور مرکز میں موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے میں بھی ناکام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے گاؤں چکیالہ میں جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے رکن مولانا احسان اللہ چکیالوی کی جانب سے اپنے اپنے اعزاز میں دی گئی دعوت عشائیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک اس طرح نہیں چلتے جس طرح پاکستان کو چلایا جا رھا ہے یہاں انتخابات کو چرا لیا جاتا ہے عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کر دیا جاتا ہے من پسند ترمیمات کی جا رہی ہیں عدلیہ کی آواز کو دبایا جارھا ہے۔ انہوں نے ماضی میں پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن،جماعت اسلامی،جے یو آئی،اے این پی کو مواقع دیئے ان سے مایوسی کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا مگر یہ وہاں کوئی خدمت نہ کر سکے کے پی کے کے لوگ ان سے بھی مایوس ہیں مگر ان کے پاس کوئی متبادل آپشن بھی نہیں جس دن انہیں متبادل مل گیا اسی روز وہ اس کے ساتھ چلے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پی کے میں اقتدار کے باوجود وہاں کے لوگوں کی خدمت کرسکی نہ ہی یہ جماعت مرکز میں اپوزیشن کا کردار ادا کر سکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن