محکمہ جنگلات کے ملازمین کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درجٍ

 فتح جنگ(نامہ نگار) اقبال محمد ولد محمد صابر فاریسٹ گارڈ انچارج گھگڑ بیٹ نے چوکی کالاچٹا میں درخواست دی کہ 19.10.24کی شام ہمراہ محمد عمران سرکاری جنگل سے واپس آرہے تھے تو مخبر نے اطلاع دی کہ ایک گاڑی فورڈ ڈبہ سرکاری جنگل  سے لکڑی کاٹ کر لے جارہے ہیں جس پر ہم موقع پر پہنچے اور فورڈ ڈبہ گاڑی جس پر چوری شدہ لکڑی لوڈ تھی اس کو روکنے کا اشارہ کیا پوچھنے پر ڈرائیور نے کہا کہ یہ گاڑی عقیل خان اور توقیر خان پسران اسحاق خان کی ہے ڈرائیور نے عقیل خان کو فون کیاجس پر عقیل خان اور شکیل خان موٹر سائیکل پر مسلح ڈنڈے آگئے اور ہمیں گالم گلوچ کرتے ہوئے دست وگریبان ہو گئے عقیل خان نے میرے  سر اور پیٹھ پر ڈنڈا مارے اسی اثنا عقیل اور توقیر کے کہنے پر  ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے گاڑی سے کہلاڑیاں نکال لی عمران پر حملہ کیا اور پے در پے کہلاڑی کے الٹے وار کرنے لگے اسی اثنا میں لیاقت بامسلح پسٹل موقع پر پہنچا اور کہا کہ ان کو جان سے مار دو اور توقیر نے بھی ڈب سے پسٹل نکال لیا لوگوں کو آتے دیکھ کر اسلحہ کے زور پر فورڈ ڈبہ بھگا کر لے گئے اور عقیل توقیر اور لیاقت موقع سے فرار ہوگئے ملزمان کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات ہو چکے ہیں اور وہ عادی مجرم ہے توقیر خان عقیل خان ماما لیاقت گاڑی کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے سرکاری جنگل سے غیر قانونی لکڑی کاٹ کر چوری کی ہے اور مجھے اور عمران کو ناحق مضروب کر کے مسلح ہو کر دھمکیاں دی اور کار سرکار میں مداخلت کر کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں  پولیس چوکی کالاچٹا نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن