کندوال واٹر سپلائی سکیم کو پرائیویٹائز کرنے سے مشکلات کا سامنا ہوگا، نوید عمر ریحان

Oct 27, 2024

 پنڈ دادنخان( نامہ نگار ) کندوال واٹر سپلائی سکیم کو پرائیویٹائز کرنے سے علاقہ کے ہزاروں لوگوں کو پانی کی دستیابی میں شدید مشکلات کا سامنا ہوگا قصبہ کے مکینوں نوید عمر ریحان ،قلب عباس، محمد یار ملک ،محمد انار اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسٹنٹ کمشنر پنڈادنخان کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ قصبہ کو اس وقت ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی /پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر کنٹرول پانی فراہم کیا جا رہا ہے جس میں کوئی سیاسی مداخلت نہ ہے اور اب پانی کی فراہمی کو پرائیویٹ اشخاص کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس سے گاؤں میں آئے روز لڑائی جھگڑے کا خدشہ کے ساتھ ساتھ محکمہ کو ریونیو کی مد میں بھی لاکھوں روپیہ کے نقصان کا خدشہ ہے مزید مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ 2 سال قبل بھی پرائیویٹ اشخاص واٹر سپلائی سکیم چلا رہے تھے  شکایات پر محکمہ نے سکیم کو اپنے کنٹرول میں لے کر عوام کو پانی کی فراہمی خود شروع کر دی تھی۔

مزیدخبریں