رکنیت سازی کے ذریعے میرٹ پر ملک کو بہتر اور اہل قیادت دینگے، شفیق الرحمن وڑائچ

اٹک (نامہ نگار ) ذاتی مفاد کیلئے کام کرنے والی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ مفاد پرست ٹولہ ہوتا ہے، ماضی میں بھی حکومت اور اپوزیشن عوامی خدمت کے بجائے اپنی اپنی انا کے خول میں بند رہے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے،ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی ڈویژن و اسلام آباد چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ نے ضلعی سیکرٹریٹ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اٹک میں رکنیت سازی کے سلسلہ میں ضلعی صدر سردار ابوبکر خان، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک وقاص، صدر تحصیل حسن ابدال حاجی ملک رب نواز، صدر تحصیل فتح جنگ و سابق امیدوار قومی اسمبلی سردار قاسم خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،چو ہدری شفیق الرحمن وڑا ئچ نے کہا کہ سیاست عوامی خد مت کا نام ہے تا ہم بدقسمتی سے ملک کی سیاسی جما عتیں سیاست کو اقتدار کے حصول کیلئے استعمال کر رہی ہیں، رکنیت سازی کے ذریعے میرٹ پر ملک کو بہتر اور اہل قیادت دیں گے، اس وقت ملک میں مہنگائی اور انتشار پسندی انتہا پر ہے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے رکنیت سازی کے ذریعے ان کی تربیت سازی کی جائے گی، اسی سلسلے میں یکم اکتوبر سے لاہور سے پارٹی کی رکنیت سازی کا عمل شروع کیا گیا ہے، رکنیت سازی مکمل ہونے کے بعد پارٹی انتخابات کروائے جائیں گے جس میں پارٹی کیلئے بہتر کام کرنے والا پارٹی کی قیادت کیلئے اہل ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن