مری(بیورو رپورٹ)ملکہ کوہسار مری میں سنو فال کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے آرپی اوراولپنڈی بابرسرفراز الپاکا دورہ مری، ڈسٹرکٹ پولیس آفس مری میں آر پی اوکی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری آصف امین اعوان،ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی،چیف ٹریفک آفیسر مغیث احمد ہاشمی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن شہریار شیرازی،اسسٹنٹ کمشنر مری فیصل احمداوردیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی،جس میں برفباری کے حوالے سے پیشگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اور سنو فال کی صورت میں پیش آنے والے ممکنہ حالات و اقعات کے تدارک کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات دی گئیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے رونما ہونے سے بچا جا سکے، ڈی پی او آفس مری اور پولیس لائن کی نئی عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے اموربھی زیر غور آئے اور ضلع مری میں ہونے والے جرائم کے انسداد کے لیے خصوصی ہدایات دی گئی۔