پریکٹس سیشن اور میچ کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی،سید خالد ہمدانی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) راولپنڈی میں پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ میچ اختتام پذیر ہو گیا،سی پی او سید خالد ہمدانی نے بہترین سیکورٹی انتظامات پر راولپنڈی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیموں نے ایک ہفتہ پر محیط پریکٹس سیشن اور میچ کھیلا، پریکٹس سیشن اور میچ کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی، راولپنڈی پولیس کے 4500 افسران و اہلکاروں نے مسلسل فرائض سر انجام دئیے جو شاباش کے مستحق ہیں، بہترین سیکورٹی 4500 فورس کی مسلسل اور انتھک محنت کا ثمر ہے، پریکٹس سیشن اور میچ کے دوران فورس نے پوری مستعدی سے فرائض سر انجام دئیے، راولپنڈی پولیس نیشنل و انٹرنیشنل ایونٹس کی سیکورٹی کے لئے پرعزم ہے، کرکٹ میچ کے لئے کئے گئے انتظامات کو ملک و بیرون ملک سے آئے شائقین نے بھی سراہا، فول پروف سیکورٹی، ٹریفک و دیگر انتظامات میں بھرپور تعاون پر سیکورٹی اداروں، ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن