قوم کو کیڈٹ عارف اللہ کی جرآت و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے،عمر ایوب

Oct 27, 2024

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے لکی مروت میں مسجد پر دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں کیڈٹ عارف اللہ کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے اپوزیشن لیڈر کی کیڈٹ عاف اللہ کی جرآت و بہادری بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو کیڈٹ عارف اللہ کی جرآت و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے عمر ایوب خان نے کیڈٹ عارف اللہ کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکیا اور کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اللہ تعالی سے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا ہے۔          

مزیدخبریں